70 Gram Off White Paper with Hard Binding
Costumer Reviews
یکسوئی کی طاقت مشہور کتاب ڈیپ ورک کا اردو ترجمہ ہے،جس کے مصنف کیل نیوپورٹ ہیں۔ اس کتاب کے دو بنیادی مقاصد ہیں: پہلا یہ ثابت کرنا کہ گہرا اور مکمل توجہ کے ساتھ کام کرنے کا تصور بالکل درست اور مؤثر ہے اور دوسرا یہ سکھانا کہ ہم اپنی زندگی میں اس صلاحیت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں اصل کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے گہری توجہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں چار آسان اصول بیان کیے گئے ہیں
اپنے خیالات پر توجہ دیں : اپنے ذہن کو گہری اور واضح سوچ کے لیے تیار کریں۔
بوریت کو قبول کریں : ہر وقت تفریح تلاش نہ کریں، بل کہ کام کے دوران بوریت کو برداشت کرنا سیکھیں۔
سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں : ایسی چیزوں سے دور رہیں جو آپ کی توجہ اور وقت کو ضائع کرتی ہیں۔
سطحی کاموں کو کم کریں : غیر ضروری اور کم اہم کاموں میں وقت ضائع نہ کریں۔
ان چار اصولوں پر عمل کر کے انسان اپنی توجہ کو مضبوط بنا سکتا ہے، اپنی صلاحیتوں کو بہتر کر سکتا ہے اور حقیقی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کتاب کا پیغام بہت سادہ ہے۔ جب آپ گہری یکسوئی سیکھ لیتے ہیں تو آپ اپنی زندگی بدل سکتے ہیں اور اپنی اعلیٰ ترین صلاحیت تک پہنچ سکتے ہیں۔
70 Gram Off White Paper with Hard Binding