70 Gram off White Paper with Hard Binding
Costumer Reviews
پیسہ خرچ کرنے کا فن مورگن ہاؤسل کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب سکھاتی ہے کہ پیسہ خرچ کرنا صرف ہاتھ کھولنے کا نام نہیں، بل کہ آنکھیں کھولنےکا ہنر ہے۔ یہ کتاب زندگی کا ایسا راستہ دکھاتی ہے، جہاں خرچ کرنا بامقصد بن جاتا ہے اور بچت دل کو سکون دیتی ہے۔ یہ سمجھاتی ہے کہ اصل دولت صرف جیب میں نہیں ہوتی، بل کہ ہمارے فیصلوں کے معیار میں ہوتی ہے۔اسی طرح پیسہ صرف استعمال کرنے کی چیز نہیں، بل کہ سمجھنے کی چیز ہے۔ پیسہ خرچ کرنا سائنس سے زیادہ ایک فن ہے۔ اس کے لیے کوئی ایک عالمی فارمولا یا مقرر اصول نہیں، کیوں کہ ہر انسان کی زندگی، ضروریات اور خوشیاں مختلف ہوتی ہیں۔سادہ الفاظ میں یہ کتاب ہمیں دانش مندی سے خرچ کرنے، پُرسکون زندگی گزارنے اور یہ سمجھنے کی ترغیب دیتی ہے کہ اصل امیری بینک بیلنس میں نہیں، بل کہ سوچ سمجھ کر کیے گئے فیصلوں میں ہوتی ہے۔
70 Gram off White Paper with Hard Binding