1,600Original price was: 1,600. 1,250Current price is: 1,250.
In Stock
خوش گوار خاندانی زندگی اور اولاد کی تربیت کے لیے دو کتب کا مجموعہ پیشِ خدمت ہے۔ دونوں کتابوں کے مصنف مولانا وحید الدین خان ہیں۔ پہلی کتاب کا نام ’’کامیاب خاندانی زندگی‘‘ ہے، جس میں فیملی لائف کی تعمیر و ترقی کے رہ نما اصول بیان کیے گئے ہیں، جب کہ دوسری کتاب کا نام ’’تربیتِ اولاد‘‘ ہے، جس میں اولاد کی تربیت کے رہ نما اصول درج کیے گئے ہیں۔ یہ کتابیں آپ کو بتائیں گی کہ جنریشن گیپ کے باوجود اولاد کی تربیت کیسے کریں اور گھریلو جھگڑوں اور ناچاقیوں سے نجات کیسے پائیں؟ نیز ان کتب کے مطالعہ کی بدولت آپ بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔
دونوں کتب کو قارئین کے لیے مزید مفید اور آسان بنانے کے لیے چند ضروری علمی و فنی اضافے کیے گئے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
۱۔ متن کے ساتھ حواشی کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری توضیحات کے ساتھ پس منظر واضح ہو سکے۔
۲۔ مشکل الفاظ کی وضاحت کی گئی ہے، تاکہ عام قاری بھی بہ آسانی مفہوم تک رسائی حاصل کر سکے۔
۳۔ امہات الکتب سے حوالہ جات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
۴۔ کتاب میں موجود عربی عبارت پر اعراب لگائے گئے ہیں اور ان کا اردو ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ قارئین کے لیے تفہیم ممکن ہو۔