Free Delivery on Orders Above Rs. 1,250

Sale!

Shaheed e Azam & Sawaneh e Karbala

Original price was:  1,600.Current price is:  1,250.

زیرِ نظرکتب ’’شہیدِ اعظم‘‘ اور ’’سوانحِ کربلا‘‘ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت و شخصیت اور آپ کی شہادت کے تاریخی واقعات پر مشتمل ہیں۔ ۔شہیدِ اعظم کے مصنف مولانا ابو الکلام آزاد نے واضح کیا ہے کہ یہ کتاب تاریخی واقعات کا مرتب مجموعہ ہے، جس سے مقصود تاریخی بحث و نظر نہیں بلکہ محض واقعاتِ وفات کا اس طرح یکجا کر دینا ہے کہ ایک مرتب سلسلہ پیدا ہو جائے۔ سوانحِ کربلا میں مولانا نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے رسولِ اکرم ﷺ کی محبت و اطاعت اور منسوباتِ رسول اکرم ﷺ کی تعظیم و تکریم سے متعلق آیات و احادیث کا انتخاب کیا ہے۔ بعد ازاں خلفائے راشدین، اہلِ بیتِ اطہار اور حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کے مختصر سوانحی خاکے اور ان کے فضائل و مناقب پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ علاوہ ازیں انتہائی فصیح و بلیغ اور ادبی پیرایہ میں سانحۂ کربلا کے روح فرسا واقعات کی منظر کشی اس طرز سے کی ہے کہ قاری پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔ دونوں کتب میں بنیادی مآخذ سے حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے اور مناسب مقام پر حاشیے کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ قارئین کی سہولت و آسانی کے لیے مشکل الفاظ و اصطلاحات کی وضاحت بھی پیش کی گئی ہے۔

Details :

Costumer Reviews

Share This Items :

  • Description
  • Info
WhatsApp