70 Gram Off White Paper(Small Size) with Hard Binding
Costumer Reviews
کتاب 365اقوالِ خود شناسی کو قاسم علی شاہ نے مرتب کیا ہے۔ یہ ایک منفرد اور فکر انگیز مجموعہ ہے، جس میں انسانی تاریخ اور موجودہ دور کے مشرقی و مغربی دانشوروں، مفکرین اور عظیم ذہنوں کے اقوال شامل کیے گئے ہیں۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں365 منتخب جملوں کو سال کے 365 دنوں (یکم جنوری سے 31 دسمبر تک) کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ ہر دن کے لیے ایک مختصر مگر گہرا قول دیا گیا ہے، جو قاری کو سوچنے، سمجھنے اور اپنی ذات کا جائزہ لینے پر مجبور کرتا ہے۔
اگر اس کتاب کو باقاعدگی سے روزانہ ایک جملہ پڑھنے کی عادت بنا لی جائے تو یہ آہستہ آہستہ انسان کی سوچ، فکر اور رویّے میں مثبت تبدیلی پیدا کر سکتی ہے۔ یہ کتاب خود شناسی، ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی کے لیے ایک بہترین رہنما ثابت ہوتی ہے۔
70 Gram Off White Paper(Small Size) with Hard Binding