70 Gram Pure White Paper with Hard Binding
Costumer Reviews
تخصصاتِ امہات المومنین کے مؤلف کا نام ڈاکٹر حافظ عثمان احمد ہے۔ یہ کتاب 216 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں حضور نبی اکرم ﷺکی ازواجِِ مطہرات رضی اللہ عنہن کی مبارک زندگیوں کو ایک منفرد اور دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
مصنف نے قرآن و حدیث کی روشنی میں امہات المومنین کے مقام و مرتبہ، فضائل و مناقب اور ان کی نمایاں خصوصیات کو بیان کیا ہے۔ بعض فضائل ایسے ہیں جو تمام ازواجِ مطہرات میں مشترک ہیں، جبکہ کچھ خصوصیات ہر زوجۂ مطہرہ کے لیے مخصوص اور انفرادی حیثیت رکھتی ہیں۔
یہ کتاب اردو ادب میں ایک خاص امتیاز رکھتی ہے کیونکہ امہات المومنین کے تخصصات کے موضوع پر یہ پہلی باقاعدہ تصنیف سمجھی جاتی ہے۔ اس کی ایک اور نمایاں خوبی یہ ہے کہ ازواجِِ مطہرات کے اسمائے گرامی کو اس ترتیب سے بیان کیا گیا ہے، جس ترتیب سے وہ بیتِ نبوی میں ام المومنین کی حیثیت سے تشریف لائیں۔
70 Gram Pure White Paper with Hard Binding