80 Gram Pure White With Hard Binding
Costumer Reviews
زیرِ نظر کتاب تذکرہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ مشہور عالمِ دین پیر علامہ اسلم رضوی دامت برکاتہ کی لاجواب تصنیف ہے۔ یہ کتاب 300 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں مصنف نے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا ذکر عقلی دلائل اور تاریخی واقعات کی روشنی میں نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔مصنف دلائل کے ساتھ یہ بات واضح کرتے ہیں کہ حضور مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کائنات کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم واقعہ ہے اور آپ ﷺ کی آمد پوری دنیا کے لیے سب سے بڑی خوشی ہے۔
اس کتاب میں مختلف خوبصورت عنوانات شامل ہیں، جیسے: ولادتِ مصطفیٰ ﷺ پر خوشی کا الٰہی انتظام، ولادتِ مصطفیٰ ﷺ پر لوگوں کا شکر ادا کرنا،حضور ﷺ کی آمد کا شدت سے انتظار اور حضور ﷺ کا کثرت سے ذکر بھی بیان فرمایا ہے۔ اس کے علاوہ حضور نبی اکرم ﷺ کے انتظار کے بارے میں 21 گواہیوں کا بھی ذکرِ خیر فرمایا ہے۔ جس کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت شیث علیہ السلام کی گواہی سے کیا گیا ہے۔ مستزاد یہ کہ اس کتاب میں حضور نبی کریم ﷺ کی آمد سے متعلق قرآنی آیات کو انتہائی خوبصورت پیرائے میں نقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا نکات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کتاب قارئین کے لیے تحقیق کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔
80 Gram Pure White With Hard Binding