80 Gram Pure White Paper With Hard Binding
Costumer Reviews
ڈاکٹر عنبرین سجاد کی تصنیف قوانین قصاص و دیت شرعی اور آئینی تناظر میں اپنے موضوع کے اعتبار سے دلچسپ اور مستند کتاب ہے۔ یہ کتاب287 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے دو ابواب میں قصاص و دیت کے متعلق تمہیدی مباحث بیان کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں حدود اور تعزیر میں فرق، دیت کی اقسام، پاکستان میں دیت کی مالیت اور قصاص کی حکمتوں کو قرآن و سنت کے حوالہ جات سے بیان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور عہدِ خلفائے راشدین کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قصاص و دیت کے نفاذ کی متعلق کاوشیں بھی بیان کی گئی ہیں۔باب سوم میں قصاص و دیت کے نفاذ کے ریاستی مقاصد، ذمہ داریاں اور فساد فی الارض کی صورت میں ریاستی اختیارات درج کیے گئے ہیں، جب کہ باب چہارم میں پاکستان میں قوانینِ قصاص ودیت کا شریعت اسلامی سے موازنہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا موضوعاتِ کتاب کا جائزہ لیتے ہوئے اس کتاب کو قوانین قصاص و دیت کا انسائیکلوپیڈیا قرار دیا جا سکتا ہے۔
80 Gram Pure White Paper With Hard Binding