70 Gram off White Paper with Hard Binding
Costumer Reviews
ایٹمی عادتیں ایک نہایت مؤثر اور عملی کتاب ہے، جو اچھی عادات اپنانے اور بری عادات چھوڑنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی اور آسان تبدیلیاں وقت کے ساتھ بڑے نتائج پیدا کرتی ہیں۔ اگر آپ روزانہ تھوڑی سی بہتری لائیں، تو آپ اپنی زندگی، اپنے تعلقات اور اپنے کیریئر کو بدل سکتے ہیں ۔ اس میں نئی عادتیں شروع کرنے، مستقل مزاج رہنے اور مثبت رویوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے آسان طریقے بتائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان، دوست اور اردگرد کا ماحول آپ کی عادات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔کتاب کے اہم نکات میں چھوٹی بہتری کی طاقت، کم سے کم کوشش کا اصول اور رویے کو بدلنے کے چار آسان قوانین شامل ہیں۔ اگر آپ ان اصولوں پر عمل کریں تو آپ مضبوط اور مثبت عادات اپنا سکتے ہیں اور وہ شخصیت بن سکتے ہیں جو آپ بننا چاہتے ہیں۔یہ کتاب آپ کو یہ یقین دلاتی ہے کہ کامیابی بڑی تبدیلیوں سے نہیں، بل کہ روزانہ کے چھوٹے چھوٹے قدموں سے حاصل ہوتی ہے۔
70 Gram off White Paper with Hard Binding